25 سے زائد فلموں میں گلو دادا کے ہمراہ کردار ادا کیا، بہت جلد جدہ میں اسٹیج شو منعقد ہوگا
جدہ ( امین انصاری ) ریاست تلنگانہ کے حیدرآبادی شوبز سے تعلق رکھنے والے ممتاز ہیرو الطاف حیدرکا جدہ میں ان کے چاہنے والوں نے والہانہ استقبال کیا۔الطاف حیدر کو ریاض میں مقیم حیدرآبادی کمیونٹی نے مدعو کیا تھا جہاں انکا عالیشان اسٹیج شو منعقد ہوا ۔جہاں سے وہ پیر کی صبح جدہ پہنچے تومشہور اینکر عامر صدیقی ،تلنگانہ این آر آئی فورم کے نائب صدر محمود مصری، معروف گلوکار مجیب صدیقی ، الطاف ،وسیم مقدم ،محمد صدیق اور محمد عزیز نے انکا شایان شان استقبال کیا ۔ الطاف حیدر ابتک 25 سے زائد حیدرآبادی فلموں میں کام کرچکے ہیں ۔ کئی فلموں میں انہوں نے بحیثیت ہیرو بھی کردار ادا کیا ۔ گلو دادا کے ساتھ ملکر بے شمار فلمیں تیار کیں ۔ جن فلموں میں الطاف حیدر نے تنہا کام کیا ان میں آداب حیدرآباد ، انکی تو ایسی کی تیسی ، حیدرآبادی شعلے، دو بدمعاش اور نکمے جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں ۔ جدہ میں االطاف حیدر کے میزبان عامر صدیقی نے بتایا کہ الطاف حیدر کا جدہ میں قیام 10 دن رہے گا۔ اس دوران کمیونٹی کی جانب سے اسٹیج شو بھی منعقد ہوگا۔اس حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا ۔