Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالی پلاٹس کے مالکان مشکل میں

ریاض....وزارت آباد کاری نے وزارت انصاف، وزارت بلدیات و دیہی امور کو خطوط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ایسے خالی پلاٹس کا از خود اندراج کرلیا جائے جن کے مالکان نے فیس سے بچنے کیلئے اب تک اندراج نہیں کرایا۔ وزارت آباد کاری کے ایک عہدیدار عبدالحمید الحماد نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے ابھی تک اپنے خالی پلاٹس کا اندراج نہیں کرایا انہیںسخت سزائیں دی جائیں گی۔ ان لوگوں نے خالی پلاٹس فیس سسٹم کی توہین کی ہے۔ اسکا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑیگا۔ ان سے ابتدائی 2سالوں کی فیس لی جائیگی۔ ان پر 2.5فیصد زمین کی قیمت کے مساوی جرمانہ لگایا جائیگا۔ اگر پلاٹ کی قیمت باآسانی معلوم نہیں ہوگی تو اسکی انتہائی قیمت متعین کرکے ہی 2.5فیصد جرمانہ مقرر ہوگا۔
 

شیئر: