Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کے ڈیٹا کی امریکا منتقلی، فیس بک مقدمہ رکوانے کی کوشش میں

لندن.... سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اس کوشش میں ہے کہ اس کے صارفین کے نجی کوائف سے متعلق ایک مقدمہ یورپی عدالت میں نہ جائے۔ فیس بک کے قانونی مشیر پال گالاہر نے بتایا کہ کمپنی ایک حکم امتناع کے ذریعے آئرش ہائی کورٹ کو اس امر سے روکنا چاہتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ سماعت کے لیے یورپی عدالت انصاف کو بھیج دے۔ اس مقدمے میں عدالت کو فیصلہ ایک پرائیویسی شیلڈ نامی معاہدے کی ان قانونی شقوں کے بارے میں کرنا ہے، جن کی بنیاد پر یہ سوشل میڈیا ویب سائٹ اپنے صارفین کے نجی ڈیٹا کو امریکا منتقل کر دیتی ہے۔

شیئر: