Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر نئے فیچرز کی آزمائش شروع‎

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ نئے فیچر میں آڈیو پیغامات کو محفوظ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے یعنی اگر پیغام ریکارڈ کرتے وقت صارف کے موبائل پر کوئی کال آ جائے یا موبائل بند ہو جائے تو پیغام ضائع نہیں ہوگا بلکہ واٹس ایپ اسے خود بخود محفوظ کرلے گا ۔ یہ فیچر آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کو پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ لوکیشن اسٹیکرز کو بھی ایپلیکیشن میں متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر ، ویڈیو یا جی آئی ایف میں لوکیشن کو ایڈ کر سکیں گے۔ لوکیشن اسٹیکرز کے لیے مختلف تھیم بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس فیچر کو مارچ میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کردیا گیا تھا۔
 

شیئر: