Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا ایکس 16 مئی کو لانچ ہوگا‎

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے آئی فون ٹین کے مشابہ نوکیا ایکس 16مئی کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون میں نوچ اور ایج ٹو ایج ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون میں 5.8 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے اسر قالکوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر دیا جائے گا ۔فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر 12 میگاپکسل کے دو کیمرے دیئے جائیں گے۔ نوکیا ایکس کے علاوہ کمپنی اپنی این سیریز کو بھی دوبارہ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے ایک ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے۔
 

شیئر: