Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا ویمنز کپ: جویریہ ودود، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سپر فٹ


کراچی :پاکستان ویمنز کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام 21 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایشیا کپ کیلئے لگائے گئے کیمپ کے آخری روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی 21کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ ویمنز کھلاڑیوں کیلئے یویو ٹیسٹ سب سے مشکل مرحلہ رہا تاہم شدید گرمی کے باوجود ویمنز کھلاڑیوں نے تمام ٹیسٹ مکمل کئے۔خواتین کرکٹرز نے گرمی میں رننگ اور پش اپ بھی لگائے جبکہ جمنازیم میں بھی مختلف ٹیسٹ بھی لئے گئے۔فٹنس ٹیسٹ میں جویریہ ودود، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سپر فٹ قرار پائیں تاہم ثناء میر گھٹنے کی انجری کی وجہ سے یویو ٹیسٹ نہ دے سکیں البتہ بیشتر ٹیسٹ میں بھرپور فٹنس کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم یکم جون سے ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔اس مقصد کے لئے کراچی میں کیمپ لگایا گیا تھا ۔ کیمپ میں شریک اکثر خاتون کرکٹرز اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیپارٹمنٹل ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ میں شریک ہیں جو گزشتہ روز شرو ع ہوا ہے۔ 

شیئر: