بدھ 2مئی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار “البلاد “کا اداریہ
سعودی عرب دنیا بھر کی اقوام کے ساتھ انسانیت نوازی میں کافی پیش پیش ہے۔ یہ سعودی عرب کی پالیسی اور اسکے عقیدے کا اٹوٹ حصہ ہے۔ سعودی عرب امدادی اور ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے دنیا بھر میں کافی کام کررہا ہے۔ اس سلسلے میں مملکت کا نمبر بہت اونچا ہے۔ سعودی عرب کو یقین ہے کہ بنی نوع انساں کے مسائل کے حل اور قدرتی آفات و خطرات سے دوچار افراد اور کمزورانسانوں کی مدد لازم ہے۔
سعودی عرب کی قیادت راشدہ اپنے اسی عقیدے کی تحریک پر بیرون ملک ضرورت مندوں کو امدادی سامان ترجیحی بنیادو ںپر فراہم کرا رہی ہے۔ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدما ت اس باب کی روشن مثال ہے۔ مرکز 40ممالک میں سیکڑوں امدادی پروگرام انجام دے چکا ہے۔ برادر ملک یمن سرفہرست ہے جسے سازشوں اور حوثیوں کی تخر یبی اسکیموں کا سامنا ہے۔ ایران خطے میں فرقہ وارانہ منصوبے کے ضمن میں حوثیوں کو شہ دے رہا ہے۔ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کھانے پینے کی اشیائ، ادویہ اور ضرورت کا مختلف سامان پیش کرکے انسانی پیغام انجام دے رہا ہے۔ اسی کے ساتھ سعودی عرب یمن میں عرب اتحادیوں کے تعاون سے فوجی محاذ پر بھی سرگرم ہے۔وہ اس بات کیلئے کوشا ں ہے کہ یمن ، اسکے عوام اور اسکی آئینی حکومت ایرانی ملاﺅوں کے حریصانہ عزائم کے شر سے محفوظ ہوجائیں۔ حوثی باغی انسانی امداد کی ترسیل کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ ا تنا ہی نہیں، امدادی سامان کے قافلوں پر ہلہ بول کر لوٹ مار بھی کررہے ہیں۔ سعودی عرب اپنے پیغام کو جاری رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اسی کے ساتھ سعودی عرب اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگراموں میں بھی نمایاں کرداراد ا کررہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭