Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے مضبوط تعلقات کیلئے پر عزم ہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد.. وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔سعودی وزیر نے اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتاہے۔ شاہد خاقان نے اس موقع پر کہاکہ پاکستانی حکومت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پ±رعزم ہے جو دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے ،تہمینہ جنجوعہ

شیئر: