Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی،دفترخارجہ

اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امر یکہ سے کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی۔ جب ڈیل نہیں کی جا رہی تو حسین حقانی کے ساتھ تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے ۔ پریس بریفنگ میںترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشتگردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری قیادت کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے۔ کشمیر پر او آئی سی کے کنٹیکٹ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے کشمیر میں ہندوستانی مظالم پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاءکو واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاک، ہند سفارت کاروں کی ہراسگی کامعاملہ دونوں ممالک کے دفتر خارجہ نے مل کر حل کیا۔ اس معاملے میں بیک ڈور چینلز کا کوئی کردار نہیں ۔ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں:شکیل آفریدی کو فرار کرانے کا امریکی منصوبہ ناکام؟

شیئر: