Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کراچی میں گرمی

کراچی میں پارہ 45ڈگری تک پہنچنے کے بعد شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں او رہر شخص ہی پریشان نظر آ رہا تھا۔ بیشتر لوگوں نے ٹوئٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیزن کا سب سے گرم دن قرار دیا۔ 
اسامہ قریشی لکھتے ہیں: ایک مشروب ساز ادارے نے لوگوں کو مفت میں ٹھنڈا مشروب پلایا او رلوگوں کی دعائیں لیں۔ 
ثمر عباس ٹوئٹ کرتے ہیں: ساﺅتھ زون کے ہیڈکوارٹر کی موبائل کینٹین ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کر رہی ہے۔ 
احمد ٹوئٹ کرتے ہیں : آج نوشہرہ میں درجہ حرارت 50درجے تک پہنچا ہوا تھا۔ پچھلے ایک ماہ میں بھی اتنی گرمی نہیں تھی۔
اسد باری ٹوئٹ کرتے ہیں: سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ نے برا حال کر دیا ہے۔ یہ مسئلہ کب حل ہو گا۔ 
حماد ٹوئٹ کرتے ہیں : دنیا میں اتنی گرمی ہے تو جہنم میں کیا گرمی ہو گی اس لئے ہمیشہ دعا مانگنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دوزخ میں جانے سے بچائے۔ 
خان صاحب لکھتے ہیں: کراچی کی شدید گرمی میں اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا۔ 
سیدہ کلثوم فاطمہ نے ٹوئٹ کیا: شدید گرمی میں اپنا بہت خیال رکھیں۔
تبسم خانم لکھتی ہیں : لو لگنے والے افراد کو پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کروائیں۔ ٹھنڈے پانی سے غسل کریں۔ گرم مشروبات سے جس قدر دور رہیں اچھا ہو گا۔ 
ایمان علی کا ٹوئٹ ہے : درجہ حرارت 40سے بڑھ جائے تو ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر فوری احتیاطی اقدامات نہ کئے گئے تو اکثر و بیشتر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: