Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمود عباس دوبارہ پی ایل اوکی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ منتخب

رام اللہ۔۔۔فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ۔رام اللہ میں جاری رہنے والے فلسطین نیشنل کونسل کے 4 روزہ اجلاس کے آخر میں پی ایل او کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔کونسل نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا چناوکیا۔ یہ کمیٹی پی ایل او کی سب سے با اختیار ادارہ سمجھی جاتی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے 115 ارکان نے محمود عباس کو حماس کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی۔
 

شیئر: