Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں 5داعشی گرفتار

ماسکو.... روس کی فیڈرل سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ اس نے داعش کے 5ارکان کو گرفتار کیا ہے جو مختلف علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ انکے قبضے سے اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی گئی۔ ان پانچوں کو ماسکو کے شمال مشرق میں واقع شہر یارو سلاوی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ روس اگلے مہینے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے او راس نے پورے ملک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے ہیں۔ 27اپریل کو بھی فورس نے کہا تھا کہ اس نے ماسکو میں حملوں کا ایک منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ اسکا کہناتھا کہ گھر گھر تلاشی کے دوران دیسی ساختہ گولہ بارود اورآتشیں اسلحہ ضبط کیا گیا۔
 

شیئر: