Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ، کِم ملاقات سنگاپور میں ممکن

واشنگٹن .... صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریاکے رہنما کِم جونگ اَن سے ملاقات کیلئے تاریخ اور مقام کا تعین کرلیا گیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کا کہناہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے لیڈروں کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے میں ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ شمالی کوریا پر زور دینگے کہ وہ اپنا ایٹمی اسلحہ کا منصوبہ ترک کردیں۔خیال ہے کہ دونوں رہنماﺅ ںکے درمیان ملاقات شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی زون یا پھر سنگاپور میں ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے اس ہفتے غیر فوجی زون کو ترجیح دی تھی تاہم کہا تھا کہ سنگاپور میں بھی بات چیت کا امکان ہے۔
 

شیئر: