Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کو ہلاک کرنیوالے امریکی کو عمر قید کی سزا

واشنگٹن .... گزشتہ سال کنساس میں ایک ہندوستانی کو گولی مار کر ہلاک اور دیگر 2 افراد کو زخمی کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک اہلکار کو سزائے عمر قید سنادی گئی۔ 52سالہ ایڈم پورنٹن کورواں سال مارچ میں قتل کا مجرم قراردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ جرم نفرت کے جرائم میں آتا ہے۔50سال بعد وہ پیرول پر رہا ہوسکتا ہے اور امکان یہی ہے کہ وہ پوری زندگی جیل میں گزارے گا۔ اس نے ہندوستانی نوجوانوں پر یہ کہہ کر حملہ کیا تھا کہ میرے ملک سے نکل جاﺅ۔ وفاقی استغاثہ نے کہا کہ مجرم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا جبکہ وہاں موجود دوسروں کیلئے بھی خطرہ بنا۔
 

شیئر: