Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

  راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت نے3 دیگر دہشت گردوں کو کی قید کی سزا بھی سنائی ہے۔تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مالاکنڈ یونیورسٹی پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں عارف اللہ، بخت محمد، برہان الدین، محمدزیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان، شہیر خان، گل خان اور نادر خان شامل ہیں۔تمام دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

شیئر: