Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں شارع ابراہیم خلیل ٹریفک کےلئے کھول دی گئی

مکہ مکرمہ .... شہر کے مرکزی علاقے کی شاہراہ ابراہیم خلیل عام ٹریفک کےلئے کھول دی گئی ہے ۔ ریجنل کمیٹی برائے ترقیاتی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شارع ابراہیم خلیل 6 سو میٹر طویل ہے ۔ سڑک کے دونوں جانب پیدل چلنے والوں کےلئے وسیع ٹریک بنایا گیا ہے جبکہ ٹیکسی کےلئے جدا اسٹینڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو مسلسل رکھنے کےلئے بہترین انتظام کیا گیا ہے تاکہ حرم شریف آنے اور جانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ترقیاتی کمیٹی کے ذمہ دار نے مزید بتایا کہ شارع ابراہیم خلیل پر جاری توسیعی کام 98 فیصد تک مکمل ہو گیا ہے آئندہ ہفتے تک سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا تاکہ ماہ رمضا ن المبار ک میں شہر مقدس آنے والوں کو سہولت ہو ۔ 
 

شیئر: