Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم کپور کی شادی منگل کو ہوگی

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی منگل 8مئی کو ہوگی۔ شادی کے دعوت نامے کے ذریعے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سونم کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 مئی کو ہوگا جو 8 مئی تک جاری رہیں گی۔سبز رنگ کے دعوت نامے کے مطابق 7 مئی کو اداکارہ کی رسم حنا کی تقریب کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔رسم حنا کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ’سنگیت‘ کا پروگرام بھی ہوگا۔اگلے دن ان کی شادی کی تقریب دوپہر کو ہوگی جس کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ سونم کپور اور ان کے دولہا کی جانب سے 8 مئی کو رات 8 بجے پارٹی دی جائے گی جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت متعدد شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
 
 

شیئر: