Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”لالی وڈ“ سے علیحدہ نہیں ہوا،جان ریمو

معروف اداکار جان ریمبونے کہا ہے کہ مےں فلم انڈسٹری”لالی وڈ“ سے علیحدہ نہیں ہوا۔جب بھی اچھے موضوع کی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں تو ضرور کروں گا۔انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کی نسبت اسٹیج پر کام کرنا ذرا مشکل ہے۔ میرے خیال میں یہاں سے فنکار بہت کچھ سیکھتا ہے۔جان ریمبونے کہا کہ صرف فنکاروں کوہی فلم انڈسٹری کے بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں بلکہ اس سے وابستہ دوسرے لوگ بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل معاشرتی مسائل کی بجائے مارکٹائی اور بدمعاشوں کے ناموں پرفلمیں بنائی جارہی ہےںجس سے ہماری فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی موجودہ حالت کو سنوارنے کے لئے حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
 

شیئر: