ماں بننے سے کیرئرمتاثرنہیں ہوگا،ثانیہ مرزا
نئی دہلی: ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کیلئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا۔ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث 6 ماہ سے ٹینس کورٹ سے باہر ہیں اور ٹوکیو اولمپکس 2020 پر ان کی نظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ وہ جلد از جلد کھیل میں واپسی کریں۔ اولاد ان کے لیے بہت اہم ہوگی لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش ہر خاتون کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے اور اس سے کوئی بھی عورت کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ با اختیار ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد ٹینس میں واپسی کریں گی۔ثانیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کیلئے مثال قائم کرنا چاہتی ہیں کہ ہمیشہ اپنا خواب پورا کرو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کچھ وقت پر منحصر ہے، ہم صرف اس حوالے سے بات ہی کرسکتے ہیں، آگے کیا ہوتا ہے، اس بارے میں کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا۔