احسن اقبال پر حملہ،ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے نکلا
نارووال ...وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے اعترافی بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا ۔یہ میرا ذاتی فعل تھا۔ کوئی اورشریک نہیں۔ ذرائع کے مطابق 21سالہ عابد حسین کا تعلق تحریک لبیک سے ہے۔ حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کے بعد قاتلانہ حملے میں احسن اقبال کے بازو اور پیٹ میں گولی لگی ہے ۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرکے آپریشن کیا گیا بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔