Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتنیاہو ایران سے ٹکر لینے کیلئے بے قرار

تل ابیب ..... اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے واضح کیا ہے کہ انکی حکومت ایران کے ساتھ فوری محاذ آرائی کا پختہ عزم کرچکی ہے۔ نتنیا ہو بدھ کو روسی صدر پوٹین سے ملاقات کرینگے اور شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کی روشنی میں مذاکرات کرینگے۔ نتنیاہو نے بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ڈرون ، میزائل او ر فضائی دفاعی نظام مسلسل منتقل کررہے ہیں۔ اس سے اسرائیلی اور پورے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف ایرانی جارحیت کو لگام لگانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔اس کےلئے طاقت استعمال کرنی پڑی تو کی جائیگی۔ بہتر ہوگا کہ یہ کام ملتوی کرنے کے بجائے فوری انجام دیدیا جائے۔
 
 

شیئر: