فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرہ، اضافی پولیس تعینات
پیرس۔۔۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے 2 ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی صدر ایمانویل میکرون کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کیے گئے احتجاج کے تناظر میں کی گئی ہے۔ پیرس میں یکم مئی کو عالمی یوم محنت کے موقع پر پُرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔ پولیس نے ان مظاہروں میں گرفتار کئے گئے 7 افراد پر کاریںنذر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔