جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل جدہ پہنچ گئے
جمعرات 2 جنوری 2025 13:11
’نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں جدہ کے نائب میئر انجینئر علی بن محمد القرنی، جدہ پویس کے سربراہ جنرل سلیمان بن عمر الطویرب اور ایوان شاہی کے نمائندے احمد عبد اللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔