Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقدی بحران کا خاتمہ: 500کے نوٹوں کی یومیہ 3ہزار کروڑ تک چھپائی

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے مختلف شعبوں میں نقدی کی قلت دور کرنے کیلئے سیکریٹری مالیات سبھاش چندر گرگ نے کہاہے کہ 500،200اور 100روپے کے نوٹ کا لین دین جاری ہے۔ نقدی کی طلب پوری کرنے کیلئے 500روپے کے نوٹوں کی چھپائی یومیہ 3ہزار کروڑ روپے تک بڑھا دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نقدی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور زائد طلب پوری کرنے کیلئے 2ہزار روپے کے نوٹوں کی چھپائی روک دی گئی ہے۔گرگ نے کہا کہ اقتصادی حالات کو دیکھتے ہوئے ملک میں شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر متوازی شکل میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں نقدی کی صورتحال کے جائزے سے معلوم ہوا کہ 85فیصد اے ٹی ایم کام کررہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ نقدی کا کسی قسم کابحران نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت 2ہزار روپے کے تقریباً7لاکھ کروڑ نوٹ مارکیٹ میں گردش کررہے ہیں جو کافی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کا شکار لڑکی کی شکایت پر زندہ جلا دیا گیا

شیئر: