Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون وکیل نےعدالت میں خود کشی کی دھمکی دیدی

لکھنؤ۔۔۔۔ریاست اتر پردیش میں دلت ، پسماندہ طبقات یامعاشی طور پر کمزور خاندان کی لڑکیاں اور خواتین ہی جنسی استحصال کا شکار نہیں بلکہ ہائی کورٹ میں وکالت کرنے والی خواتین بھی عدم تحفظ کاشکار ہیں۔ایسےہی زیادتی کا شکار جونیئروکیل کی حیثیت سے کام کرنیوالی خاتون نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنےالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کارکن اور ہائی کورٹ میں وکیل ستیش شرماغیر اخلاقی وڈیو بناکر گزشتہ 3 سال سے اس کاصنفی استحصال کر رہا ہے۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئےکہتا ہے کہ اگر پولیس میں شکایت درج کرائی تو پورے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں پھنسادونگاتاہم  شرما کی زیادتی سے تنگ آکرخاتون وکیل  نے تحریری شکایت 21 اپریل کولکھنؤ کے غازی پور تھانہ میں درج کرادی۔ شکایت کے باوجود شرما کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو بی جے پی کا اہم رہنما ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ انتظامیہ اس کےمشوروں اور دباؤ میں کام کرتی ہے۔ خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ اگر کل تک ستیش شرما کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ عدالت کے اندر خودکشی کر لے گی۔دوسری جانب بی جے پی نے ستیش شرما کے حوالے سے لاتعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  بی جے پی کا کوئی کارکن یا رہنما نہیں  بلکہ وکیلوں کا نمائندہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری بنگلہ خالی کردیں، سپریم کورٹ

شیئر: