Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کی عدالت میں حاضری،سماعت 17جولائی تک ملتوی

نئی دہلی۔۔۔۔کالے ہرن شکار کیس میں سزایافتہ سلمان خان کی اپیل پر سماعت اب 17جولائی کو ہوگی۔ 20سال پرانے کالا ہرن شکار کرنے کے جرم میں ضلع مجسٹریٹ دیو کمار نے سلمان کو 5اپریل کو 5سال قید کی سز ا سنائی تھی۔ سزا کے فیصلے کے بعد سلمان خان کو جودھپور کی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھاجہاں 2را تیں جیل میں گزارنے کے بعد50ہزاروپے ضمانت جمع کرانے پر فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج رویندر کمار جوشی نے ضمانت دی تھی ۔
جوشی نے ضمانت منظور کرنے کے بعد ایک ماہ کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے 7مئی کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ساتھ ہی عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر پابندی بھی عائد کی گئی۔واضح ہو کہ کالے ہرن شکار کیس میں اداکارہ تبو، نیلم، سیف علی خان ، سونالی بندرے کو عدالت نے بری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلم یونیورسٹی میں لگے’’ آزادی ‘‘کے نعرے،وڈیو وائرل

شیئر: