پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ مانچسٹر سٹی نے جیت لیا
لندن : مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے تیسری بار انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ ہڈرز فیلڈ کے خلاف ان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر وہ چیمپیئن بن گئے۔انگلش پریمیئر لیگ میں رواں سیزن کی نمبر ون ٹیم مانچسٹر سٹی کا ہڈرز فیلڈ کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول نہ کر سکی۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن کے باعث ایونٹ کی چیمپیئن بن گئی۔ انہوں نے تیسری بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔