Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کے شادی سے انکار پر لڑکے نےموت کو گلے لگا لیا

چنڈی گڑھ۔۔۔۔سیکٹر 22میں رہنے والے 20سالہ نوجوان نے زہر کھالیا۔  حالت تشویشناک ہونے پر فوراً اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شوم 2سال قبل دہلی میں اپنے ماموں کے پاس ڈھابے پر کام کررہا تھا ۔ صبح کو جب وہ کمرے سے باہر نہیں آیا توگھر والوں کو تشویش ہوئی۔ انہوں نے شوم کا دروازہ کھولا تووہ بستر پر بیہوشی کے عالم میں پڑا ہوا تھا۔ فوراً اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یدیا۔اس کے قبضے سے سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ۔ اس میں تحریر تھا کہ وہ دہلی کی ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے تاہم اس کے شادی سے انکار کرنے کی وجہ سے وہ زہر کھاکر موت کو گلے لگا رہا ہے  ۔ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں۔ پولیس نے سوسائڈ نوٹ کی بنیاد پر شوم کا موبائل ضبط کرلیا ۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کو پاگل خانے میں داخل کرادیاگیا

شیئر: