Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتنیاہو نے جاپانی وزیراعظم کو سوئٹس جوتے میں پیش کیں

 مقبوضہ بیت المقدس..... اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے سرکاری رہائش پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو دیئے گئے عشائیے میں طعام کے بعد پیش کیا جانے والا میٹھا جوتے کی شکل کے بنے برتن میں پیش کیا گیا۔ شنزو آبرو اپنی اہلیہ کے ہمراہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے اسرائیل کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے،جہاں اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کو اپنے سرکاری گھر پر مدعو کیا لیکن پر تکلف عشائیے میں معروف شیف کی غلطی نے تنازع کھڑا کردیا۔ شیف موشے سیونگ نے عشائیے کے بعد روایتی میٹھا دھات سے بنے ہوئے جوتے میں پیش کردیا جس میں چاکلیٹس اور شیریں خوان موجود تھیں۔ یہ جوتے بڑے سلیقے سے کھانے کی میز پر رکھے ہوئے تھے۔جاپان میں جوتے کو انتہائی توہین آمیز سمجھا جاتا ہے اور جاپانی اپنے گھروں اور دفاتر میں جوتے اتار کر داخل ہوتے ہیں جبکہ اراکین پارلیمان بھی اپنے دفاتر میں جوتے لے کر نہیں جاتے۔ جاپانی وزیراعظم نے کسی قسم کا منفی ردعمل دیئے بغیر شیریں خوان کو بھی چکھا اور چاکلیٹس بھی کھائے،تاہم جاپانی سفیروں نے اسے توہین آمیز رویہ قرار دیا . دیگر ممالک نے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ جاپان میں جوتے سے زیادہ بے وقعت چیز اور کوئی نہیں ۔جاپانی اس واقعہ کو نہیں بھولیں گے۔
 

شیئر: