سپر کبڈی لیگ: کشمیر، ساہیوال، فیصل آباد اور گجرات سیمی فائنل میں
لاہور: سپر کبڈی لیگ کے کوارٹرز فائنل میں جاندار مقابلوں کے بعد کشمیرجانباز، ساہیوال بلز، فیصل آباد شیردل اور گجرات وارئیرز کی مضبوط ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔سپر کبڈی لیگ کے بھرپور مقابلوں کے بعد کوارٹر فائنلز کی دوڑ اختتام پذیر ہوگئی۔ سیمی فائنل کا پہلا مقابلہ کشمیر جانباز نے جیت لیا جب کراچی زور آورز نے زور تو دکھایا لیکن ہمت ہار گئے۔ مقابلے کاا سکور 32۔39 رہا۔دوسرے کوارٹرز فائنل میں فیصل آباد شیردل نے گوادربہاردز کو باآسانی 26 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے پچھاڑ دیا۔تیسرے کوارٹر فائنل میں ساہیوال بُلز کے آگے پشاور حیدرز کی ایک نہ چلی، اس مقابلے میں ساہیوال نے پشاور کو 32 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ چوتھے کوارٹرفائنل میں گجرات وارئیرز اور ملتان سکندرز آمنے سامنے تھے۔ اس سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات نے ملتان کو 2 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔مقابلے کا وقت ختم ہونے تک گجرات کے پوائنٹس 34 ہو گئے جبکہ ملتان کے 32 رہے۔سیمی فائنل کیلئے چاروں ٹیمیں نہایت زور آور ہیں اور خوب محنت کر کے ٹورنامنٹ میں شامل ہوئی ہیں لہذا دونوں سیمی فائنلز میں تماشائیوں کو بہت عمدہ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔جیتنے والی دونوں ٹیموں کے مابین فائنل کھیلا جائے گا۔