Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر کبڈی لیگ: آج آر یا پارمیچ ہونگے

لاہور: سپر کبڈی لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ گزشتہ روز ساہیوال، کراچی اور کشمیر نے کامیابی حاصل کی، لاہور کی ٹیم کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سپر کبڈی لیگ کے آج دو کانٹے کے مقابلے ہوں گے، ہارنے والی ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہو جائے گا۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں ساہیوال نے گوادر کو 34 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ لاہور تھنڈرز فتح کو ترس گئے، لگاتار چوتھے میچ میں کراچی نے ہرا دیا۔ کشمیر جانباز کے ہاتھوں پشاور حیدرز کی ٹیم ڈھیر ہوئی، آخری لیگ میچ میں فیصل آباد شیر دل کی ٹیم نے ملتان سکندرز کو زیر کر دیا۔

شیئر: