Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان رائلز کی 3ناکامیوں کے بعد پہلی فتح

جے پور:راجستھان رائلز نے مسلسل 3ناکامیوں کے بعد پہلی فتح سمیٹتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کو 15رنز سے شکست دے دی۔آئی پی ایل کے 40ویں میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے158رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اینڈریو ٹائے کی شادار بولنگ نے رائلز کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا ۔جواب میں اس کے بولرز بے کنگز الیون پنجاب کو 143رنز تک محدود رکھا جس کی 7وکٹیں گری تھیں۔ اوپنر لوکیش راہول نے ناقابل شکست95رنز بنائے لیکن ٹیم کو ہدف تک نہیں پہنچاسکے ۔راجستھان کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کو82رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا دیا ۔ ان کی انگز میں صرف ایک چھکا جبکہ9چوکے شامل تھے اور انہوں نے 58گیندوں کا سامنا کیا۔دیگر بیٹسمینوں نے زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھائی اور سنجو سیمسن 22رنز بنا سکے۔اینڈریو ٹائے نے4وکٹیں لیں جبکہ2کھلاڑیوں کو مجیب الرحمان نے پویلین بھیجا۔جوابی بیٹنگ میں ایک چھوٹے ہدف کے خلاف کنگز الیون کے بیٹسمینوں نے تباہ کن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکست یقینی بنا دی۔ اوپنر کرس گیل کے پہلی ہی گیند پر اسٹمپڈ ہونے کے بعد لائن لگ گئی۔ لوکیش راہول نے دوسرے اینڈ سے صورتحال کو سنبھالنے کی ہر ممکن کوشش کی کی لیکن ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں تھا۔مارکوس اسٹوئنز ڈبل فگرز میں پہنچنے والے دوسرے بیٹسمین تھے جنہوں نے11رنز بنائے ۔کرشنپا گوتھم نے2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

شیئر: