حرم میں افطارپیکیٹ کی تقسیم کیلئے منظور ی ضرور
مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے متعلقہ کمیٹی سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر حرم شریف کے صحنوں میں رمضان کے دوران خوراک پیکیٹ تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی۔گورنریٹ نے خبردارکیا کہ جو شخص بھی اس کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ پابندی یہ ہے کہ جو شخص بھی رمضان المبارک کے دوران حرم شریف کے صحنوں میں خوراک پیکیٹ تقسیم کرنا چاہتا ہو وہ گورنریٹ کے ماتحت السقایہ و الرفادہ کمیٹی سے منظوری حاصل کرے۔ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے ہٹ کر جو لوگ یا ادارے خوراک پیکیٹ تقسیم کرنے کی بات کررہے ہیں وہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہیں افطار یا سحرپیکیٹ تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔