Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں اڑائے گئے غبارے پرندوں اور آبی حیاتیات کیلئے خطرہ

لندن.... ساحلوں پر جاکر غبارے چھوڑنا ایک زمانے میں بچوں کا دلچسپ مشغلہ رہا ہے۔ کبھی بچوں کا ساتھ دینے کیلئے بڑے لوگ بھی غبارہ بازی کے شوق میں مبتلا دیکھے گئے ہیں او راس طرح رفتہ رفتہ غبارے اڑانے کا کھیل عام ہوتا گیا اور غالباً دنیا کے ہر ملک کے ساحلی علاقے میں ایسے مناظر نظر آتے رہتے ہیں۔ اب یہی صورتحال اتنی بگڑ گئی ہے کہ ماہرین حیاتیات نے اس شوق کو فضول قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں اڑائے جانے والے غبارے پرندوں اور آبی حیاتیات کیلئے سخت خطرہ بن گئے ہیں اور نارتھ سی علاقے کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک اور خراب ہے۔ ماحولیاتی اداروں کے ذمہ داروں کا کہناہے کہ کئی برسوں کے تجربے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اڑائے گئے بیشتر غبارے پلاسٹک یا پلاسٹک جیسی اشیاءسے تیار کردہ ہوتے ہیں اور جب اس کے اندر کی ہوا اپنی مدت مکمل کرلیتی ہے تو وہ سمندر کے اوپر گر جاتے ہیں یا پھر علاقے میں پرواز میں مصروف پرندے انکی لپیٹ میں آجاتے ہیں اور اس طرح نہ صرف پرندوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے بلکہ آبی حیاتیات کو بھی سخت نقصان پہنچتا ہے۔ ماحولیات پر نظررکھنے والوں کا کہناہے کہ تقریباً13ہزار غبارے ہر ہفتے چھوڑے جاتے ہیں۔ جن پر ماحولیات کا خیال رکھنے کے حوالے سے ترغیبی نعرے درج ہوتے ہیں۔ مگر اسکا اثر اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

                             

شیئر: