دبئی میں عید الفطر سے قبل سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ہوٹل مینجرز اور ٹریول و ٹورازم ایجنسیوں کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دبئی میں عید الفطر سے قبل سیاحوں کی آمد بڑھی ہے اور ہوٹلوں کی بکنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی۔
اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 100 فیصد ہے۔ جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی نے 11 ماہ میں 16.79 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیاNode ID: 883879
ٹورازم ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ دبئی عید اور اسی طرح کی دیگر تعطیلات کے حوالے سے سیاحوں کا ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے اور خاص طور پر عرب، خلیجی اور یورپی ممالک سے سیاحوں کی آمد میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آن لائن بکنگ کی ایک کمپنی کے چیف بزنس آفیسر کا کہنا تھا کہ دبئی میں عید الفطر سے قبل سیاحوں کی آمد ہر سال بڑھتی ہے۔
چیف بزنس آفیسر کا کہنا تھا کہ ان میں سعودی عرب، ہندوستان، مصر، پاکستان، کویت، اردن، قطر، عمان اور بحرین سرفہرست ہیں جہاں سے لوگ عید کے موقع پر بڑی تعداد میں یہاں تعطیلات گزارنے اور یہاں کے مختلف تفریحی پروگراموں میں شرکت کے لیے آتے ہیں۔
ایک ہوٹل کے جنرل مینجر نے کہا کہ عید الفطر تعطیلات کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچی ہوئی ہے اور اس وقت عید کے ابتدائی 2 دن تک ہوٹل بکنگ کی شرح 100 فیصد ہے اور اگلے ہفتے کے دوران یہ شرح 95 سے 90 کے درمیان رہے گی۔