بیجنگ ..چین نے دفا عی شعبے میں امر یکہ کو مات دینے کی ٹھا ن لی ۔ بیجنگ خفیہ جنگی طیاروں پر مبنی ایک یونٹ بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بعد وہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی میں امریکہ کی اجارہ داری کو چیلنج کر سکے گا۔ اس کے علاوہ فضا میں ہی اپنے ہدف کونشانہ بنانے والے پی ایل 15 میزائل، 055 کروزو اور جدید ریڈارتیار کئے جائیں گے۔چین کی کوشش ہے کہ امریکہ یا اس کے اتحادی چینی سرحدوں یا ساحل کے قریب نہ آسکیں۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹراٹیجک اسٹڈیز کے مطا بق دنیا میں چین دفاع پر خرچ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ چین تیزی سے اپنی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ چین امریکہ کی دفاعی طاقت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔2017ء میں دفاع پر 150 ارب ڈالر خرچ کرنے والے اس ایشیائی ملک نے 2015ء کے بعد پہلی مرتبہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کی۔