Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلوریز کے ساتھ چکنائی کا حساب رکھنا بھی ضروری ہے

اکثر افراد   وزن بڑھنے کے خطرے کے باعث چکنائی والے کھانے کھانے سے گھبراتے ہیں .    اپنی روز مرہ  کی کھائی جانے والی  چکنائی  کی مقدار میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ  پہلے آپ کو معلوم ہو کہ آپ   روزانہ کتنی چکنائی لے رہے ہیں .  آپ مسلسل تین دن تک اپنی غذا میں استعمال ہونے والی چکنائی کا حساب رکھ سکتے ہیں .   اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ روزانہ جو کھاتے ہیں اسے ایک پیپر پر درج کرتے جائیں  اور درج کریں کہ اس میں کتنی چکنائی ہے .  اس سلسلے میں کھانے کی اشیاء کی پیکنگ پر درج اجزاء سے باآسانی مدد لی جا سکتی ہے  ۔
 اپنے کھانے میں چکنائی کی مقدار بیلنس کرنے کے لیے روزانہ مثالی کیلوریز ان ٹیک طے کریں ۔ اگر آپ کسی باقاعدہ سرگرمی میں مصروف نہیں ہیں تو یہ ان ٹیک کم ہونا چاہیے ۔ اگر آپ ہفتے میں تین گھنٹے سے کم جسمانی سرگرمی رکھتی ہیں تو یہ معتدل ہو ۔ ہفتے میں تین سے پانچ گھنٹے کی جسمانی سرگرمی کے لئے یہ لو ماڈریٹ ہو ۔ ہفتے میں پانچ گھنٹے کی جسمانی سرگرمی کی صورت میں یہ ماڈریٹ ہائی ہو ۔ اور اگر آپ کوئی سخت جسمانی سرگرمی والا کام کرتی ہیں تو یہ ہائی ہونا چاہیے ۔ 
یاد رہے کہ آپ کا یہ ہدف محض ایک رف گائیڈ لائن ہے ۔ کسی دن انسان زیادہ کھاتا ہے کسی دن کم ۔ لہذا اپنی چکنائی کا توازن روزانہ کے بجائے ہفتے کے حساب سے رکھیں ۔

شیئر: