Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ:فائنل پاک فضائیہ کے نام

کراچی:پاک فضائیہ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سابق چیمپیئن پاکستان واپڈا کو 1-2سے شکست دیکر پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔کے پی ٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا نے پنالٹی کک پر احمد فہیم کے ذریعے گول کرکے برتری حاصل کی لیکن اس کے بعدپاک فضائیہ کے کھلاڑیوں نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان کے جارحانہ کھیل نے واپڈا کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 32 ویں منٹ میں محمد مجاہد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ پہلا ہاف اسی اسکور پر اختتام کو پہنچا۔ دوسرے ہاف میں 66 ویں منٹ کے دوران میں صمد خان نے دوسرا گول کرکے پاک فضائیہ کی ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے خاتمے تک برقرار رہی اور فضائیہ کی ٹیم نئی چیمپیئن بن گئی۔پاک فضائیہ کے کپتان کو وننگ ٹرافی اور10 لاکھ روپے کی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ ، واپڈا ٹیم کو ٹرافی اور7 لاکھ روپے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی ٹیم کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی اور5 لاکھ روپے انعام کے طور پر دیئے گئے ۔فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔

شیئر: