برقی زینہ مخالف سمت چل پڑا، 3مسافر زخمی
تھانہ.... تھانہ میں ریلوے اسٹیشن پر لگا برقی زینہ جس پر متعدد افراد سوار تھے الٹا چلنے لگا ۔ 3مسافر زخمی ہوگئے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد دیکر اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔ یہ ایسکیلیٹر پلیٹ فارم نمبر 8پر لگا ہے جو اچانک مخالف سمت میں چلنا شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر گئے۔ بعد میں ان برقی زینوں کو مرمت کیلئے بند کردیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن کے عہدیداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔