دی ہیگ ۔۔۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے سلامتی کونسل کو درخواست دی ہے کہ وہ لیبیا کے مقتول لیڈر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام اور2 دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے عدالت کی مدد کرے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی طرف سے یہ درخواست اس وقت دی گئی جب لیبیا کی حکومت نے تینوں اشتہاریوں کوآئی سی سی کے حوالے کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لیبی فوج کے ایک افسر محمود الورفلی، سیف الاسلام القذافی اور قذافی کے دور کے انٹیلی جنس چیف التھامی بن خالد کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات عائد ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اپوزیشن کارکنوں کi خلاف ناروا سختیوں اور جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ وہ جنگی جرائم میں مطلوب تینوں لیبی ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے اس لیے معاملے کو سلامتی کونسل میں پیش کیا جا رہا ہے۔