Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیمن جوس فیشل ماسک‎

تازہ لیموں کا رس نکال لیں اور اسے پورے چہرے پر یا محض کالے دھبوں اور نشانات پر بیس منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں ۔ وقت پورا ہونے پر منہ دھولیں ۔ لیموں چہرے سے داغ دھبے دور کرنے اور جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین بیوٹی پراڈکٹ ہے ۔ البتہ لیموں کے رس کو چہرے پر لگاتے وقت یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اس سے جلد بہت حساس ہو جاتی ہے ۔ مثلاً جلد کا سورج سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس لئے اسے لگانے کے بعد 4 سے 5 گھنٹے تک باہر دھوپ میں نہ جائیں ۔ باہر جائیں بھی تو جس قدر ہوسکے سورج سے بچنے کی کوشش کریں ۔ اس کے ساتھ ہی باہر نکلنے سے قبل چہرے پر سن بلاک لگانا نہ بھولیں ۔
 

شیئر: