موسم گرما میں جلد کی حفاظت
ہماری جلد ہر موسم میں مختلف قسم کی بیوٹی ٹپس کی متقاضی ہوتی ہے . جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہلدی اور لیموں کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے . یہ جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنا دہتے ہیں . ہلدی کا ایک بہترین فائدہ یہ بھی کہ اس کے مساج سے چہرے کا رواں ختم ہو جاتا ہے اور تھریڈنگ کی ضرورت باقی نہیں رہتی . یہ رنگت کو نکھارنے کے لیے بھی مفید ہے . بیسن کا بھوسا اور آٹا بھی جلد کی کلینزنگ میں بے حد مدد گار ثابت ہوتے ہیں .
چہرے کی جلد سے بالوں کا خاتمہ کرنے کے لیے آپ قدرتی اجزاء پر مشتمل ویکس بھی تیار کر سکتے ہیں . چینی اور لیموں کا مکسچر چہرے سے اضافی بال صاف کرنے کے لیے بہترین ہے . شہد کو ہر قسم کی بیوٹی پراڈکٹ کا متبادل مانا جاتا ہے . یہ جلد کو شادابی ، ملائمت اور نکھری رنگت فراہم کرتا ہے . ان قدرتی اشیاء کے استعمال سے جلد کی کم عمری اورصحت و کشش میں اضافہ ہوتا ہے .
موسم گرما میں جلد پر میک اپ برقرار رکھنا ایک مشکل کام بن جاتا ہے . آئی شیڈو پگھل کر پپوٹوں پر گریس بن جاتا ہے . بال خشک اور کھردرے ہو جاتے ہیں اور رنگت سنولا جاتی ہے . تب ہی خواتین پریشان ہو کر پارلر کا رخ کرتی ہیں . وہ خواتین جو کہیں جاتے وقت جلد پر فاؤنڈیشن کے استعمال کو لازمی سمجھتی ہیں انہیں چاہیے کہ گرمیوں میں فاؤنڈیشن کی بجائے اورٹن ٹیڈ موسچرائزر استعمال کریں . یہ فاؤنڈیشن سے ہلکا ہوتا ہے مگر جلد کی خامیوں کو چھپا دیتا ہے . دھوپ یا گرمی میں فاؤنڈیشن پگھلنے لگتا ہے جبکہ موسچرائزر میں چونکہ ایس پی ایف کو بطور جزو استعمال کیا جاتا ہے لہذا یہ اپنی جگہ پر برقرار رہتا ہے .