یمن میں کنگ سلمان سینٹر کی امداد
ریاض .... کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن کے علاقے مارب میں متاثرین کے درمیان منجمد گوشت کے 9ہزار کارٹن تقسیم کئے۔ یہ 27ہزار خاندانوںکیلئے کافی ہونگے۔ مارب کمشنری کے الجوبہ اور حریب میں متاثر خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ دوسری جانب کنگ سلمان سینٹر نے شبوہ کمشنری میں بھی منجمد گوشت کے 3ہزار کارٹن تقسیم کئے۔ یہ امدادی سامان بیحان کمشنری میں بھی تقسیم کیا گیا۔ امدادی سامان 9ہزار خاندانوں کیلئے کافی ہے۔