تحلیہ انڈر پاس کا کام شوال سے ہوگا
جدہ .... طریق مدینہ اور شہزادہ محمد بن عبدالعزیز“تحلیہ“ شاہراہ کے درمیان انڈر پاس کی تعمیر کا کام شوال سے شروع ہوگا۔ میئر جدہ ڈاکٹر ھانی ابو راس نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈر پاس کی تعمیر تحلیہ شاہراہ پر ہوگی۔ مشرق اور مغرب سے آنے والی ٹریفک انڈر پاس سے سفر کریگی۔ منصوبے پر 240ملین ریال خرچ ہونگے۔