Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دبنگ 3“تاخیر کا شکار

بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم” ریس تھری“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کی ایک اور آنے والی فلم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ریس تھری جسے آئندہ ماہ 15 جون کو ریلیز کئے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے، اس کی تاحال شوٹنگ مکمل نہیں ہوسکی۔اطلاعات ہیں کہ اس فلم کے آخری مناظر ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں فلمائے جائیں گے جس کے لئے سلمان خان فلم کی ٹیم کے ہمراہ وہاں موجود ہیں۔یہ وہی ضلع ہے جہاں سلمان خان 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم” ہم ساتھ ساتھ“ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرن کا شکار کرتے ہوئے ایک مقدمے میں پھنسے تھے۔ تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی فلم” دبنگ تھری“ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور وہ آئندہ برس 25 جنوری کو ریلیز نہیں ہوسکے گی۔ سلمان خان ریس تھری اور اپنے ٹی وی شو دس کا دم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ساتھ ہی وہ رواں برس ستمبر تک مختلف منصوبوں میں مصروف رہیں گے جس وجہ سے دبنگ تھری کی شوٹنگ 14 ستمبر سے پہلے شروع نہیں ہوسکے گی۔یوں اگر فلم کی شوٹنگ ہی ستمبر میں شروع ہوئی تو اسے جنوری تک مکمل کرنا ممکن نہیںہوگا۔، اس لئے امکان یہی ہے کہ دبنگ تھری کو 25 جنوری کو ریلیز نہیں کیا سکے گا۔اگرچہ سلمان خان نے تاحال دبنگ تھری کی ریلیز اور کاسٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے 25 جنوری 2019 ءکو ریلیز کیا جائے گا۔
 

شیئر: