اوپو رئیل می 1 کی تصاویر و تفصیلات لیک
اوپو فنی کے سب برانڈ رئیل می کے پہلے اسمارٹ فون کی تصویر اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ اسمارٹ فون دیکھنے میں اوپو ایف 7 سے ملتا جلتا ہو گا۔ فون میں 6 انچ نوچ لیس ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگاپکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہو گا۔ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کی بیٹری ممکنہ طور پر 3400 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو 15 مئی کو متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 180 ڈالر تک ہوگی۔