Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر دیا گیا،شہباز شریف

میر پور خاص...مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ سندھڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کا خادم اعلیٰ لیکن پہلے پاکستان اور سندھ کا چاہنے والا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے خوشحال نہیں ہوں گے تو پاکستان خوشحال نہیں ہوگا ۔ جب تک سندھ خوشحال نہیں ہوگا پاکستان بھی خوشحال نہیں ہو سکتا۔انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے لیکن سندھ کے حکمران پانی کی چوریاں خود کرتے ہیں اور الزام حکومت پاکستان پر لگا دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ کےلئے کالاباغ ایک مرتبہ نہیں بلکہ 100 مرتبہ قربان کریں گے۔ اگر سندھ کے لوگ کالاباغ ڈیم نہیں چاہتے تو ڈیم نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 سال سے زرداری حکومت کر رہے ہیں لیکن دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کتنے کسانوں کو سستی کھاد ملی ہے؟ کتنے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے؟انہوںنے کہاکہ پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ ہاری بے حال اور زرداری خوشحال ہوجائے۔زرداری نے سندھ کو تباہ کر دیا ۔ صوبے کی دولت دبئی لے گیا۔نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا جس میں کہا کہ ”نان اسٹیٹ ایکٹرز کو پاکستان سے ممبئی جانے دیا گیا جنہوں نے ممبئی میں حملہ کیا ۔ بھلا کیا نواز شریف اس طرح کی بات کر سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر جہاں پر افواج پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہوں۔ پاکستان نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کےلئے جان لڑائی ہو تو کیا وہ ریاست، فوج، حکومت اور عوام کسی دہشت گرد یا غیر ریاستی عناصر کو اپنی پاک دھرتی دوسرے ملک پر دہشت گردی کےلئے استعمال کرنے کی اجازت دے گی؟انہوںنے کہاکہ کشمیری ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں۔ہندوستانی فوج مودی کے حکم پرکشمیر میں ظلم کر رہی ہے ۔ بلوچستان میں ہندخفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، اللہ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے۔ افواج پاکستان کو اعلیٰ ترین فوج بنایا ہے۔اگر ہندنے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ فوج اور قوم ان کی آنکھ نوچ کر اپنے پاوں تلے روند دے گی۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف نے مودی کے موقف پر ٹھپہ لگایا،شیری
 

شیئر: