Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھائیں گے، مکی آرتھر

لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لارڈز میں 24 مئی سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ کی سیریز سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم کی غیریقینی صورتحال سے فائدہ اٹھانے پر غور کررہے ہیں۔ 2016ءمیں انگلینڈ کے ساتھ سیریز2-2 سے برابر کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آگئی تھی لیکن بعدازاں وہ ساتویں نمبر پر جا پہنچی ۔ مکی آرتھر نے کہا کہ انگلینڈ آجکل پھر اسی طرح کی مشکل میںہے جس طرح پہلے تھا۔ انگلینڈ کے کپتان جوائے روٹ آسٹریلیا کے ساتھ 0-4سے شکست اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں0-1 کی شکست کے بعد پاکستان کے ساتھ کھیل میں ہر قیمت پر جیتنے کے خواہشمند ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ انگلینڈ کی پوزیشن بالکل اسی طرح کی جس طرح کی ہماری ہے تاہم انگلینڈ کے پاس 2 انتہائی شاندار اٹیک بولرموجود ہیں اسی طرح جوائے روٹ اور ایلسٹر کک بہت اچھے کرکٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونی بیئر اسٹو کا کھیل بھی خوبصورت ہے۔ اپنے حالات میں یہ ٹیم اچھی ہے لیکن مجموعی طور پر اس لمحے وہ ٹیم کی حیثیت سے خود کو کس جگہ پاتے ہیں اس کا انکشاف گراونڈ میں ہی ہو گا۔

شیئر: