شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پھر مسترد
کرا چی ....سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد کردی۔شرجیل انعام میمن نے میڈیکل گراونڈ پر ضمانت کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 23 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر شرجیل انعام میمن سمیت 13 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ملزمان کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی تھی۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا دیاتھا۔