جس گھر میں بجلی کا کنکشن نہیں وہاں لگے گی سولر لائٹ
پیلی بھیت۔۔۔۔ضلع میں جس گھر میں بجلی کا کنکشن نہیں وہاں اب سولر لائٹ سے روشنی کی جائیگی۔ ابتک1600لائٹس نصب کی جاچکی ہیں۔علاوہ ازیں 100لائٹس مختلف اسکولوں کو فراہم کی جاچکی ہیں۔یہ کام ویمن آن ونگ ادارے کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ نیدر لینڈ کے ادارے کی جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر شلپا متل سنگھ نے بتایا کہ پورے ملک میں سولر لائٹ پروگرا م نافد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے پورے ملک کے غریب خاندانوں کو سولر لائٹس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ ان کے گھروں میں روشنی کا بندوبست ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ لائٹس کی تقسیم کے بعد ان کا سروے کیا جائیگا تاکہ مستقبل میں مزید علاقوں میں آباد غریب خاندانوں کے گھرو ں کو اندھیرے سے روشنی میں لانے کا کام کیا جاسکے۔